Follow Sunna Make Happy Marriage Life

آجکل ہم اپنے اردگرد دیھکیں تو ہمیں کئی ایسے افراد مل جائیں گے جو خداوندتعالی کی عطا کردہ انمول نعمت اولادسے محروم ہیں۔ایک ایسی غذا جو کہ آپ استعمال میں لائیں تو سنت نبوی کی تکملیل بھی ہوگی اور عموما مرد بانجھ پن سے محفوظ رہ کر حقیقی خوشحال گھرانے کی بنیاد رکھیں گے ۔اور وہ شہد کا استعمال ہے۔

شہد آپ کے کھانوں کی مٹھاس بڑھانے کے کام تو آتا ہی ہے مگر صحت کے لحاظ سے بھی انتہائی مفید ہے۔آپ کو یقینا معلوم نہیں  مگر شہد جسم کو صحت مند رکھنے اور جلد کو جگمگانے کے لیے بھی بہترین چیز ہے اور سنت نبوی میں بھی اسے بہترین قرار دیا گیا ہے۔

اللہ پاک نے قرآن کریم میں شہد کی صفت بیان کرتے ہوئے فرمایا ہے

فیہ شفاء للناس

لہذاشہد مردوں اور خواتین کو بانجھ پن سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق شہد کا استعمال مردوں میں اسپرم کاﺅنٹ بڑھا سکتا ہے جس سے بانجھ پن کا خطرہ کم ہوتا ہے، تاہم بہت زیادہ مقدار میں شہد کھانا بانجھ پن کا خطرہ بڑھا بھی سکتا ہے۔اس لئے ہر چیز کی مقدار مناسب رکھیں اور شہد کا ریگولر استعمال اس بیماری سے محفوظ رکھ سکتاہے۔

(Visited 180 times, 1 visits today)



Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT