Funny Indian Wedding Function – Bride Slaps in her wedding

ھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کی تقریب میں ہار پہنانے کی رسم کے دوران دلہن باراتی کی حرکت پر سیخ پا ہوگئی اور اپنے شوہر و دیگر باراتیوں کے سامنے اسے طمانچہ دے مارا۔

مختصر دورانیے پر مشتمل اس کلپ میں وہ منظر عکس بند کیا گیا جب دلہا دلہن ایک دوسرے کو ہار پہنا رہے تھے کہ اس دوران اسٹیج پر کھڑے شخص نے دلہے کو اٹھایا  تاکہ وہ دلہن کو ہار پہناسکے، ایک لمحے کے انتظار کے بعد دلہن کے پیچھے کھڑا شخص آگے بڑھا اور اس نے دلہن کو اٹھالیا۔

دلہا دلہن نے ایک دوسرے کو ہار پہنائے اور جیسے ہی دلہن کے قدم اسٹیج پر پڑے اس نے پیچھے مڑ کردیکھا اور انجان مرد کی طرف خود کو اٹھانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے باراتی کے منہ پر تھپڑ رسید کردیا۔

سرِ عام بے عزتی محسوس کرنے پر باراتی بلاتاخیر اسٹیج سے اتر گیا اور جاتے جاتےاس خاتون کو تھپڑ دے مارا جس نے مبینہ طور پر اس باراتی سے دلہن کو اٹھانے کے لیے کہا تھا۔

(Visited 9 times, 1 visits today)

Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT