Hassan Nisar thrashes Fawad Chauhadry

 تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ فواد چودھری کا نیب کے حوالے سے بیان گندی ذہنیت ہے جو ریاست مدینہ کادعویٰ کررہی ہے ، یہ گندگی روحوں تک سرایت کرگئی ہے۔ضرور پڑھیں: 

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ فواد چودھری کا نیب کے حوالے سے بیان یہی وہ گندی ذہنیت ہے جو ریاست مدینہ کا دعویٰ کررہی ہے ،یہ گندگی روحوں تک سرایت کرگئی ہے ، یہ نہیں نکلے گے ، سوائے عمران خان کے باقی سب گند اور کچرا ہے ، یہ نہیں ہونا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حضرت عمر ؓ جیسی جلیل القدر ہستی سے ایک عام آدمی چند گز کپڑے کے حوالے سے پوچھ رہاہے اور دوسری جانب نیب میں وزیر اعظم کے حوالے سے کیس کے بارے میں یہ کہا جارہاہے کہ اس سے وزیر اعظم کی توہین ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے ابھی تک جلسے جلوسوں اور کنٹینروں سے باہر ہی نہیں آئے ۔

(Visited 18 times, 1 visits today)



Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT