How to avoid Pregnancy?Man Medicine invented

چند ماہ قبل ہی امریکی سائنسدانوں نے دنیا میں پہلی بار مردوں کے لیے مانع حمل کریم تیار کی تھی جس کی آزمائش جاری ہے۔

اس کریم سے قبل سائنسدان مردوں کے لیے مانع حمل گولیاں یا کیپسول بھی تیار کرنے میں کامیاب ہوئے تھے اور کہا گیا تھا کہ ان گولیوں کی فروخت 2017 تک ممکن ہو سکے گی۔

تاہم ان گولیوں پر تحقیق مکمل نہ ہونے کی وجہ سے تاحال ان کی بھی فروخت نہیں ہوسکی۔

لیکن اب سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ابتدائی طور پر مردوں کے لیے بنائی گئی نئی دوا کا تجربہ کرنے میں کامیاب گئے ہیں۔

امریکی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مردوں کے لیے بنائی گئی مانع حمل دوائی کا کامیاب ابتدائی تجربہ کرلیا ہے جس کے مطابق اس دوائی کے کوئی بڑے نقصانات نہیں۔

سائنس جرنل ’جے سی ایم ای‘ کے مطابق امریکی ریاست لوویزیانا کے شہر نیو اورلینز میں ہونے والی سالانہ میٹنگ میں ماہرین نے مردوں کی مانع حمل گولیوں کے ٹیسٹ کے نتائج پیش کیے۔

رپورٹ کے مطابق ’اینڈوکرائن سوسائٹی‘ کے زیر اہتمام ہونے والی سالانہ میٹنگ میں ماہرین نے مردوں کی مانع حمل دوائی پر مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیا۔

واشنگٹن میڈیکل سینٹر اور لاس اینجلس بائیو میڈیکل ریسرچ سینٹر کے ماہرین کی جانب سے 40 افراد پر کی گئی تحقیق کے مطابق مردوں کے لیے تیار کی گئی نئی مانع حمل گولیوں کے کوئی بھی بڑے نقصانات سامنے نہیں آئے۔

ماہرین کے مطابق انہوں نے مردوں کے لیے تیار کی گئی مانع حمل دوائی جسے(11beta-MNTDC) کا نام دیا گیا ہے کو 30 رضاکار مردوں کو 28 دن تک استعمال کرنے کی ہدایت کی۔

ساتھ ہی دیگر 10 مردوں کو ایک فرضی دوا دی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ یہ مانع حمل دوا ہے۔

ماہرین کے مطابق 30 میں سے 14 رضاکار مردوں کو تیار کی گئی مانع حمل دوا کی 200 گرام جب کہ باقی 2 افراد کو 400 گرام خوراک استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی جب کہ دیگر 10 افراد کو فرضی دوا کے بنائے گئے کیپسول فراہم کیے گئے۔

ماہرین کے مطابق جب تمام مردوں کے نتائج کا جائزہ لیا گیا تو جن افراد کو مانع حمل کے لیے تیار کی گئی نئی دوا (11beta-MNTDC) کی خوراک دی گئی ان میں کسی طرح کے بھی بڑے مسائل یا نقصانات نہیں پائے گئے۔

ماہرین نے بتایا کہ 30 میں سے صرف 6 رضاکاروں نے 28 دن تک مانع حمل دوائی کھانے پر کچھ تھکاوٹ کی شکایت کی جب کہ 4 مردوں نے خارش اور 2 نے سر درد جیسی شکایات کیں۔

ماہرین نے دعویٰ کیا کہ مجموعی طور پر تیار کی گئی مانع حمل دوا (11beta-MNTDC) ابتدائی طور پر مردوں کے لیے محفوظ ہے، تاہم اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

(Visited 97 times, 1 visits today)



Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT