How To Make Money Online

آن لائن پیسے کمانے کا جنون آجکل ہر نوجوان لڑکے اور لڑکی کو ہے۔ گھر بیٹھے کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی مدد سے پیسے کمانے کے متعلق کافی ویڈیوز آپکو یو ٹیوب پر مل جائیں گی جس میں پیسے کمانے کے مختلف طریقے بتائے جاتے ہیں اور بہت سے لوگ ان طریقوں پر عمل کر کے اچھے خاصے پیسے بنا لیتے ہیں۔
گو کہ، آن لائن پیسے کمانے کا طریقہ کافی بدنام ہو چکا ہے کیونکہ بہت سے لوگ اس کام میں فراڈ کرتے ہیں اور نئے آنے والے لوگوں سے ہزاروں روپے فیس لیکر انکو بے یارو مددگار چھوڑ دیتے ہیں۔ انکے ایسے فراڈز کی وجہ سے اب لوگ آن لائن پیسے کمانے کی طرف آنا کافی کم ہوگئے ہیں۔
مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ آپ اگر فراڈیوں سے بچتے ہوئے صحیح اور قانونی طریقے سے آن لائن پیسے کمانا چاہیں تو یہ بہت ہی آسان ہے۔
آج میں آپکو ایسا ہی ایک طریقہ بتاوں گا۔ جس کے ذریعے آپ با آسانی گھر بیٹھے بغیرپیسے کما سکتے ہیں۔ اسکے لیے آپکو کسی بھی قسم کی انویسٹمنٹ کی ضرورت نہیں نہ ہی کسی کو کسی قسم کی فیس دینے کی ضرورت ہے۔
لفظ “ڈومین” کےبارے میں آپ نے کافی سن رکھا لوگا۔ کسی بھی ویب سائٹ کے ایڈریس کو ڈومین کہا جاتا ہے جیسا کے نیچے میں 2 مثالیں دے رہا ہوں:
www.harpalpk.com
www.mobilefun.pk/blog
یہ دونوں ڈومین نام ہیں۔ اسی طرح جیو ٹی وی کی ایک ویب سائٹ ہے دنیا نیوز کی ویب سائٹ ہے اور اس ویب سائٹ کے ایڈریس کو ڈومین کہا جاتا ہے۔ یہ تو کافی مشہور ڈومین ہیں، مگر کچھ ڈومین ایسی بھی ہوتی ہیں جو بہت اچھی ہوتی ہیں مگر اتنی مشہور نہیں ہوتیں۔ ایسی ڈومین کے مالک بعض اوقات اپنی نجی مصروفیات کے باعث ڈومین کو ری نیو کروانا بھول جاتے ہیں اور وہ ڈومین ایکسپائیر ہوجاتی ہے۔
ڈومین ایکسپائیر ہونے کے بعد آکشن میں اس ڈومین کی بولی لگتی ہے جہاں لوگ زیادہ قیمت لگا کر وہ ڈومین خرید لیتے ہیں۔ اگر آپکو آکشن کے ذریعے ڈومین خریدنا آتی ہے تو آپ با آسانی اس سے پیسے کما سکتے ہیں۔ مگر آکشن میں ڈومین کافی مہنگی ملتی ہے۔ بعض اوقات تو اچھی ڈومین کی قیمت 20 ہزار سے لیکر 50 ہزار تک بھی ہوتی ہے۔
لہذا اگر آپ اتنے پیسے نہیں لگا سکتے تو آپکو آکشن سے ڈومین خریدنے کی ضرورت نہیں، بلکہ آپکو ڈیلیٹ شدہ ڈومین کی طرف جانا چاہیے۔
وہ ڈومین جو آکشن میں بھی فروخت نہیں ہوتیں انکو ڈیلیٹ کر دیا جاتا ہے اور وہ ایک بار پھر محض 500 سے لیکر 1500 روپے تک میں با آسانی گو ڈیڈی یا کسی بھی اور ڈومین خریدنے والی سائیٹ سے خریدی جا سکتی ہے۔
اگر آپکو اچھی ڈیلیٹ شدہ ڈومین خریدنے کا طریقہ معلوم ہوجائے تو آپ ان ڈومین ناموں کو سستے داموں خرید کر مہنگے داموں فروخت کر سکتے ہیں۔
ڈومین کو فروخت کرنے کے لیے آپ ویب سائیٹ کوکسی بھی فری ہوسٹنگ سرور پر ہوسٹ کر کے برائے فروخت کا بینر لگا سکتے ہیں۔کوئی نہ کوئی گاہک با آسانی آپ سے رابطہ کر لے گا اور آپکی وہ ڈومین جو آپ نے محض ایک ہزار روپے میں خریدی ہوگی وہ پانچ ہزار تک کی بھی فروخت کی جا سکتی ہے۔
اسکے علاوہ اگر آف فائیور ڈاٹ کام پر فری اکاونٹ بنا لیں تو وہاں بھی آپ باآسانی اس طریقے سے پیسے کما سکتے ہیں۔ فائیور پر ایک گِگ بنائیں جہاں آُ پ ڈیلیٹ شدہ ڈومین ڈھونڈ کر دیں گے کلائنٹ کو اور بدلے میں ان سے پیسے لیں گے۔ یہ تو اور بھی آسن ہے کہ یہاں آپ نے ڈومین خریدنی بھی نہیں، آپ نے محض نیچے دی گئی ویڈیو میں بتائے گئے طریقے سے ایکسپائیرڈ ڈومین ڈھونڈنی ہے اور کلائینٹ کو بھیج دینی ہے، وہ خود ہی اس ڈومین کو خریدے گا اور آپکو ڈومین کا نام ڈھونڈنے کی سروس دینے پر پے منٹ کر دے گا۔
اسکے علاوہ آپ اپنے لیے بھی ایکسپائیرڈ ڈومین خرید سکتے ہیں۔ اچھی ایکسپائیر ڈومین خرید کر آپ اس پر اپنی ویب سائیٹ بنائیں اور اس پر بلاگ پوسٹنگ فروخت کرنا شروع کر دیں۔ اگر آپکی ڈومین کی ڈومین اتھاڑٹی اچھی ہے تو آپ با آسانی ایک پوسٹ 5 ڈالر میں فروخت کر سکتے ہیں۔ روزانہ کی اگر آپ 2 پوسٹ فروخت کریں تو آپ مہینے کے تیس ہزار روپے با آسانی کما سکتے ہیں۔
اس کام میں آپکی انویسٹمنٹ بھی کوئی نہیں اور مہینے بھر کم کر کے آپ با آسانی اچھی کمائی کر سکتے ہیں۔مزید معلومات کے لیے دی گئی ویڈیو کو دیکھیں جس میں پورا طریقہ سمجھایا گیا ہے کہ ایکسپائیر ڈومین کو کیسے ڈھونڈا جا سکتا ہے اور کم ترین قیمت میں خریدا جا سکتا ہے۔

 

(Visited 55 times, 2 visits today)

Also Watch

Other Channels

LEAVE YOUR COMMENT