Indian Pilot caught acting shamefully in aeroplane

بھارتی ایئرلائن کا ریجنل ڈائریکٹر اور سینیئر پائلٹ روہت بھاسن آسٹریلیا کے سڈنی ایئرپورٹ پر ڈیوٹی فری شاپ سے بٹوا چراتے ہوئے پکڑا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روہت بھاسن بھارتی ایئر لائن ایئرانڈیا میں 30 برس سے ملازمت کر رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سینیئر پائلٹ جو کہ اب ریجنل ڈائریکٹر بھی ہے نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ایئرپورٹ پر ایک ڈیوٹی فری شاپ سے خریداری کے دوران ایک بٹوا چرالیا لیکن وہ چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ائیر لائن ایئر انڈیا کے سینیئر پائلٹ روہت بھاسن کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ایئرلائن ائیر انڈیاکی انتظامیہ نے روہت بھاسن کو ملازمت سے معطل کر دیا ہے اور اس واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات کے بعد ریجنل ڈائریکٹر اور سینئیر پائلٹ روہت کو ملازمت سے برخاست بھی کیا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ پائلٹ روہت بھاسن 30 سال سے ایئرانڈیا سے منسلک ہے اور اس کی اہلیہ اور بیٹا بھی پائلٹ ہیں اور اسی ایئرلائن میں ملازمت کر رہے ہیں۔اس حوالے سے ایئر انڈیا کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس قسم کے معاملات ناقابل برداشت ہیں اور اس پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی

(Visited 266 times, 1 visits today)



Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT