Malik Riaz New Heavy Scandal errupts

معروف صحافی عامر متین نے انکشاف کیا ہے کہ ملک ریاض نے تھر میں 5 ہزار فی کنال کے ریٹ پر خریدی زمین کو کراچیمیں 19 سو ارب روپے مالیت کی زمین سے تبدیل کروایا،اس کیس میں اگر نیب نے قدم اٹھایا تو سیاستدانوں سمیت متعدد سرکاری عہدیدار گرفتار ہوں گے۔تفصیلات کے مطابقملک ریاض کا ایک اور اسکینڈل منظر عام پر آگیا ہے ،جس پر نیب کی جانب سے کاروائی کے بعد متعدد سرکاری افسران اور سیاستدانوں کی گرفتاری عمل میں آسکتی ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے معروف صحافی عامر متین کا کہنا تھا کہ ملک ریاض نے کچھ عرصہ پہلے تھر میں 5 ہزار روپے فی کنال کے ریٹ پر زمین خریدی تھی جسےبعد میں انہوں نے سندھ سرکار کی ملی بھگت کے بعد کراچی میں این دی اے کی زمین سے تبدیل کروا لیا تھا۔

جسٹس اعجاز افضل اس کیس کی سماعت کرتے ہوئے اس تبدیلی کو غیر قانونی قرار دے چکے ہیں۔اس حوالے سے عدالت نے نیب کو بھی تحقیقات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

عامر متین کا کہنا تھا کہ این ڈی اے والی اراضی کی قیمت 19 سو ارب روپے ہے اور اسکی تبدیلی ایک بہت بڑا اسکینڈل ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اگر اس پر نیب کاروائی کرتی ہے تو وزیر اعلیٰ سے لے کر متعدد سیاستدانوں سمیت بڑی تعداد میں سرکاری افسران اور اہلکار دھرے جاسکتے ہیں۔

(Visited 150 times, 1 visits today)

Also Watch

?