Maryam Nawaz Interview off aired

سابق صدر آصف علی زرداری کا گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے آف ائیر کر دیا گیا تھا اب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کاجمعرات کے روز ہم نیوز کو دیا گیا انٹرویو بھی آف ائیر کر دیا گیا، اب انٹرویو کو چلتے ہوئے دس سے گیارہ منٹ ہی ہوئے تھے کہ انٹرویو روک دیا گیا، لیگی رہنما مریم نواز جمعرات کی شام آٹھ بجے معروف تجزیہ کار ندیم ملک کو انٹرویو دے رہی تھیں کہ انٹرویو آف ائیر کر دیا گیا، ندیم ملک نے چلنے والے انٹرویو کی ویڈیو کو

ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کر دیا، چینل نے یوٹیوب پر چلنے والے انٹرویو کی ویڈیو اپ لوڈ کی لیکن کچھ دیر بعد ہی اسے ہٹا دیا گیا، مریم نواز نے اس انٹرویو میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کے بارے میں گفتگو کی، پروگرام کے میزبان ندیم ملک نے زبردستی انٹرویو نشر ہونے سے روکے جانے کی تصدیق کی ہے، ندیم ملک نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ مریم نواز کا انٹرویو لائیو شروع ہونے کے چند منٹ بعد ہی زبردستی رکوادیا گیا۔ ندیم ملک نے ٹوئٹر پر انٹرویو کی ویڈیو تصویر جاری کی جس کی شہ سرخی تھی کہ جج نے نواز شریف کو پیغام میں کہا مجھے معاف کر دو، انٹرویو میں مریم نواز نے کہا کہ والدہ کے انتقال کے بعد بھائیوں سے ملاقات نہیں ہو سکی۔ندیم ملک نے ٹوئٹر پر انٹرویو کی ویڈیو تصویر جاری کی جس کی شہ سرخی تھی کہ جج نے نواز شریف کو پیغام میں کہا مجھے معاف کر دو، انٹرویو میں مریم نواز نے کہا کہ والدہ کے انتقال کے بعد بھائیوں سے ملاقات نہیں ہو سکی۔

(Visited 92 times, 1 visits today)



Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT