Most Beautiful Football World Cup 2018 Fan

سکو  فیفا ورلڈ کپ 2018کا رنگارنگ میلہ جاری ہے جہاں فٹبالر تو اپنی متاثر کن کارکردگی سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا ہی رہے ہیں لیکن ایک فٹبال فین بھی منظر عام پر آگئی ہے جس کی تصویروں نے پوری دنیا میں تہلکہ مچا دیا اور اسے فیفا ورلڈ کپ کی سب سے پرکشش مداح قرار دے دیا گیا ۔

تفصیل کے مطابق روس اور سعودی عرب کے درمیان جاری پہلے میچ میں روسی خاتون نتالیا نم چنووا نے اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہوئے کچھ ایسی ادائیں دکھائیں کہ پوری دنیا اس کے حسن کی دیوانی ہو گئی اور اس کی تصاویر دنیا بھر کے سوشل میڈ یا پر وائرل ہونا شروع ہو گئیں ۔خاتون کی تصاویر وائرل ہونا شروع ہوئیں تولوگوں نے اسے سرچ کرنا شروع کردیا اور اس دوران انکشاف ہوا کہ وہ ماضی میں فحش اداکارہ رہ چکی ہے اور اس کی بہت سی فحش ویڈیوز بھی ہیں ۔نتالیا کی شناخت اس وقت ظاہر ہوئی جب وہ گلے میں کارڈ لٹکائے روس اور مصر کا میچ دیکھنے کے لیے آئیں ۔آن لائن کھوجیوں نے اس کے گلے پر موجود شناختی کارڈ کو زوم ان کر کے دیکھا تو اس کی شناخت ظاہر ہوئی اور پتہ لگا کہ یہ خاتون ماضی میں فحش اداکارہ بھی رہی ہے۔جب انٹر نیٹ پر کھوجیوں نے فحش ویب سائٹوں پر اس خاتون کو سرچ کیا تو دیکھا کہ وہ مختلف ناموں سے فحش فلموں میں کام کرچکی ہے ۔

 

 

source:https://dailypakistan.com.pk/20-Jun-2018/799908

(Visited 494 times, 1 visits today)

Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT