Nab Chairman Big announcement regarding Capturing big fish over the world

 نیب کا بیرون ممالک روپوش ہو جانے والے سیاستدانوں اور اعلی سرکاری افسران کو ہر صورت واپس لانے کا فیصلہ، چئیرمین نیب کا کہنا ہے کہ نیب بدعنوان عناصر کووطن واپس لاکر ان سے قوم کی لوٹی ہوئی رقم بر آمد کرنے اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کیلئے سنجیدہ کاوشیں کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی نیب چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب قوم کے اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک جانے والے بدعنوان عناصر کو تمام وسائل استعمال کرتے ہوئے وطن واپس لاکر ان سے قوم کی لوٹی ہوئی رقم بر آمد کرنے اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لئے انتہائی سنجیدہ کاوشیں کر رہاہے۔ان خیالات کا اظہار چیئر میننیب نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں نیب کے آپریشن اور پراسیکوشن ڈویثرنز کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔

چیئر مین نیب نے کہا کہ نیب نے ملک سے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے انسداد بدعنوانی کی مؤثر حکمت عملی وضع کی ہے۔ نیب کاایمان کرپشن فری پاکستان ہے اور ہم ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔

(Visited 163 times, 1 visits today)



Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT