Nest Cream to avoid Pregnancy

ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) اولاد میں وقفے کے لگ بھگ سبھی مروجہ طریقے ایسے ہیں جو صرف خواتین پر استعمال ہوتے ہیں تاہم اب سائنسدانوں نے ایک ایسی کریم ایجاد کر لی ہے جس کے استعمال سے مرد اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت سے عارضی طور پر محروم ہو جائیں گے۔ اب سکاٹ لینڈ کی ایڈنبرا یونیورسٹی کے سائنسدانوں کو اس کریم کے عملی تجربے کے لیے مردوں کی تلاش ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس کریم کو سائنسدانوں نے NES/Tکا نام دیا ہے جو مرد کے جنسی ہارمونز پر اثرانداز ہوتی ہے اور اس کی جنسی خواہش کو متاثر کیے بغیر اس میں سپرمز کی پیداوار کو کم کرتی ہے۔ یہ کریم مردوں کو اپنے بازوﺅں اور ٹانگوں پر مَلنا ہو گی اور یہ اپنا اثر دکھانا شروع کر دے گی۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ اور ایڈنبرا یونیورسٹی کے پروفیسر رچرڈ اینڈرسن کا کہنا تھا کہ ”ہمیں ایڈنبرا اور مانچسٹر میں 80ایسے مرد چاہئیں جو اس کریم کا 2سال کے لیے تجربہ کرنے پر رضامند ہوں۔“ کریم کی ایجاد کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”ہم نے یہ کریم اس لیے ایجاد کی ہے کہ مرد بھی اولاد میں وقفے کی ذمہ داری خواتین کے ساتھ شیئر کریں اور یہ ان کے بھی کنٹرول میں ہو کہ وہ کب باپ بننا چاہتے ہیں۔اس کریم سے مرد ہمیشہ کے لیے بانجھ نہیں ہو گا بلکہ اس کے 4ماہ استعمال سے اس کے جسم میں سپرمز کی پیداوار کلی طو رپر ختم ہو جائے گی اور کریم کا استعمال چھوڑنے کے 6ماہ بعد پیداوار دوبارہ معمول پر آ جائے گی۔“

(Visited 206 times, 1 visits today)



Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT