Private Tourisim company make relief in hajj

ایکسپریس نیوز کے مطابق پرائیویٹ ٹور آپریٹرز نے سستا حج پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرائیویٹ حج ٹورآپریٹرز نے 3 لاکھ 80 ہزار 60 روپے کا حج پیکج تیار کرلیا۔ حج پیکج ایسوسی ایشن آف آل پاکستان انرولڈ کمپنیز (ایپک) پاکستان نے تیار کیا ہے جسے عزیزیہ حج 2019 کا نام دیا گیا ہے۔ نجی ٹورآپریٹرزجلد پیکج کا اعلان کریں گے۔


پرائیویٹ حج ٹورآپریٹرز کے سرپرست اعلیٰ شاہ جہاں خلیل کا کہنا ہے کہ حکومت حج اخراجات میں اضافہ کی وجہ ٹیکسز اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ بتا رہی ہے، حکومت ہمیں ذمہ داری دے ہم پاکستانیوں کو سستا حج پیکج دیں گے۔


واضح رہے کہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا سستا حج پیکج سرکاری اسکیم پرعوام کی دلچسپی کو کم کرنے کا باعث بنے گا۔

(Visited 244 times, 1 visits today)



Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT