Raj Thakry Exposed modi Conspiracy against pakistan

پلوامہ حملے جیسا ایک اور حملہ جلد ہو گا، مہراشٹر نرمان سینا پارٹی کے صدر راج ٹھاکرے نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے دو مہینوں کے اندر ایک اور حملہ ہو گاکیونکہ بی جے پی کی تمام پالیسیاں ناکام ہو گئیں ہیں اس لیے اب وہ عوام کی تواجہ ان سے ہٹا کر انہیں پاکستان کے خلاف اکسا کر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی سیاسی جماعت مہراشٹر نرمان سینا پارٹی کے صدر راج ٹھاکرے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سرکار کی تمام پالیسیاں ناکام ہو گئیں ہیں اور عوام اب انہیںدوبارہ نہیں چننا چاہتی اس لیے اب بھارتی جنتا پارٹی عوام کو جذباتی کرنے اور اپنی ناکامیوں سے انکی توجہ ہٹانے کے لیے پلوامہ طرز کا ایک اور حملہ کروائے گی اور اس پر سیاست کر کے لوگوں سے ووٹ مانگے گی۔بھارتی سیاستدان نے کہا کہ میری بات یاد رکھی جائے کہ اگلے دو مہینوں کے اندر اندر الیکشن کے نزدیک آتے ہی ایک اور بڑا حملہ ہو گا اورمسلمان مخالف پارٹی بی جے پی اور نریندرمودی اس حملے کو استعمال کر کے عوام سے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی فوج کی بس پر بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 44بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے اور بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیاتھا کہ پاکستان اس حملے میں ملوث ہے۔بھارت کے اپنے سیاستدانوں نے حکومت پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے عوام کو پاکستان کے خلاف استعمال کر کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے یہ حملہ کروایا تھا اس حملے کے بعد مودی سرکار پاکستان پر سرجیکل سٹرائک کر کے عوام کا دل جیتنا چاہتی تھی لیکن پاکستانی فضائیہ نے بھارت کے دو جہاز مار گرائی اور ایک پائلٹ بھی گرفتار کر لیا جس پر مودی سرکار کو اپنے ملک سمیت پوری دنیا میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ۔ اب اس منصوبے کی ناکامی کے بعد ایک بھارتیسیاستدان نے یہ کہا ہے کہ مودی ووٹ حاصل کرنے کے لیے اپنے ہی ملک پر حملے کر رہا ہے اور اب دوبارہ ایسا کوئی حملہ ضرور ہو گا۔

(Visited 348 times, 1 visits today)



Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT