Shirin Mazari brave statement regarding children

بچوں کی فحش فلموں کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے افسوسناک انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اس شرمناک مواد کے حوالے سے دنیا میں سرفہرست آتا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ”پاکستان بچوں کی فحش فلموں کے حوالے سے دنیا میں ٹاپ پر ہے، یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک میں بچوں کے خلاف جنسی جرائم کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ہم بات ہمارے لیے شرم کا باعث ہے کہ ہم خود کو مسلمان کہتے ہیں۔“

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ”گورنمنٹ سکولوں میں ایک مہم چلائی جانی چاہیے اور لوگوں کو باہر نکلنے کی ضرورت ہے تاکہ بچوں کو اس خوفناک صورتحال سے بچایا جا سکے۔ بچوں کو جنسی استحصال سے بچانے کے لیے ہمیں مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی۔ بچوں کے جنسی استحصال کی شرح اس قدر بڑھ جانے کے باوجود ہم اپنے بچوں کے ساتھ اس موضوع پر بات کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ ہمیں یہ رویہ بدلنا ہو گا اور اپنے بچوں کو بتایا ہو گا کہ انہیں کیسے خود کو اجبنیوں سے بچاناہے اور اگر کوئی ایسی صورتحال درپیش ہو تو انہیں کیا کرنا چاہیے۔“

(Visited 64 times, 1 visits today)



Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT