Smoking in pregnancy affects and reasons

تمباکو نوشی یوں بھی صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہے تاہم حاملہ خواتین اور ان کے پیٹ میں پرورش پانے والے بچے کے لیے تو یہ زہرقاتل بن جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ سگریٹ نوشی کی لت میں مبتلا خواتین حمل کے دنوں میں سگریٹ نوشی ترک کر دیتی ہیں لیکن اب اس حوالے سے ماہرین نے ایک حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یونیورسٹی آف کارڈف کے ماہرین نے اس تحقیقاتی سروے کے نتائج میں بتایا ہے کہ ”سگریٹ نوشی کی عادت میں مبتلا خواتین کی اکثریت حمل کے دنوں میں بھی سگریٹ پیتی ہے تاہم وہ یہ کام چوری چھپے کرنے لگتی ہیں جس سے تاثر جاتا ہے کہ انہوں نے سگریٹ چھوڑ دی ہے حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے۔“

مزید دیکھیںاب پی ایس ایل کے میچ موبائل پر لائیو کیسے دیکھیں جانئے اس ویڈیو میں

ماہرین کا کہنا تھا کہ ”حمل کے دنوں میں خواتین اس لیے سگریٹ چوری پینے پر مجبور ہو جاتی ہیں کیونکہ ان کے شوہر اور دیگر لوگ اس حوالے سے ان پر فقرے کسنا شروع کر دیتے ہیں اور انہیں برا سمجھنے لگتے ہیں۔ “ سروے میں شامل ایک خاتون نے ماہرین کو بتایا کہ ”سگریٹ پینے والی حاملہ خواتین کے ساتھ مڈ وائف بھی ایسا رویہ اختیار کرتی ہے جیسے وہ ان کی باس ہو۔ وہ انہیں طنز کی شکل میں نصیحتیں کرتی ہے جو ان خواتین کو بہت ناگوار گزرتی ہیں۔ اس کے علاوہ ایسی خواتین کے شوہروں اور آس پاس موجود لوگوں کا رویہ بھی بہت عجیب ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے خواتین چھپ کر سگریٹ پینے پر مجبور ہو جاتی ہیں۔“تحقیقاتی رپورٹ میں ماہرین سگریٹ نوشی کے حاملہ خواتین کے لیے نقصانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے خواتین کے اسقاط حمل ہونے یا بچے کی قبل از وقت پیدائش ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہو جاتے ہیں اور پیدا ہونے والے بچوں میں معذوری کا خطرہ بھی بہت بڑھ جاتا ہے۔

(Visited 163 times, 1 visits today)



Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT