Strange story of a bride

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں شادی کے روز دلہن کو قے آ گئی جس پر دولہا نے ایسی شرمناک حرکت کر دی کہ مہمان اس کا منہ دیکھتے رہ گئے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر بنگلور میں پیش آیا ہے جہاں راکشا نامی 26سالہ دلہن کے پھیرے ہوئے ابھی چند منٹ ہی گزرے تھے کہ اسے قے آ گئی، جس پر 29سالہ شرتھ نامی دولہے کو اس کے کردار پر شک ہو گیا۔

اپنے شک کی وجہ سے دولہا اپنی دلہن کو ہسپتال لے گیا۔ دلہن سمجھی کہ شاید وہ قے آنے کی وجہ سے اس کو ہسپتال لایا ہے اور اس کا علاج کروانا چاہتا ہے لیکن جب ہسپتال کے عملے نے رضامندی کا ایک فارم دلہن کے سامنے رکھا تو اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ ہسپتال والے اس کے کنوار پن اور حمل کا ٹیسٹ کرنے کے لیے اس کی رضامندی مانگ رہے تھے۔ اپنے دولہا کی اس حرکت پر راکشا نے وہیں شرتھ کو کھری کھری سنا دیں اور اس کے ساتھ جانے کی بجائے اپنی بہن کے گھر چلی گئی اور بعدازاں دونوں کی طلاق ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق دولہا دلہن دونوں نے ایم بی اے کر رکھا تھا اور بڑی فرمز میں ملازمت کرتے تھے ۔ دونوں کی ملاقات رشتوں کی ایک ویب سائٹ پر ہوئی تھی۔ شادی سے محض 15دن قبل راکشا کی والدہ کی موت واقع ہو گئی تھی اور وہ ابھی اس کے صدمے سے نہیں نکلی تھی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق راکشا کو قے درحقیقت معدے کی خرابی کی وجہ سے ہوئی تھی۔

(Visited 190 times, 1 visits today)



Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT