Supreme Court Verdict about Aamir Liaquat Disqualification

توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ نے اینکر پرسن اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی غیر مشروط معافی قبول کرلی۔جمعرات کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ڈاکٹر عامر لیاقت کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

عامر لیاقت نے عدالت میں پیش ہوتے ہوئے اور بتایا کہ ان کے وکیل موجود نہیں ہیں۔چیف جسٹس نے کہا اپنے وکیل کو بلائیں کیس آج ہی سنیں گے۔وقفے کے بعد سماعت کا دوبارہ آغاز ہوا تو عامر لیاقت نے ایک مرتبہ پھر عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی۔عدالت نے عامر لیاقت کی معافی قبول کرتے ہوئے اینکر پرسن کیخلاف توہین عدالت کا مقدمہ نمٹا دیا۔

(Visited 290 times, 1 visits today)



Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT