TV anchor Madiha Naqvi gets married to MQM ‘s Faisal Sabzwari

ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری اور ٹی وی اینکر مدیحہ نقوی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

رہنما فیصل سبزواری اور اینکر مدیحہ نقوی کی شادی کی تقریب کا اہتمام کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں کیا گیا۔

تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ کئی سالوں سے یہ بات زبان زد عام تھی اب بالآخر دونوں رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ان دونوں کی دوسری شادی ہے، مدیحہ نقوی کی پہلی شادی 2013 میں ہوئی تھی جو کچھ ماہ رہی جس کے بعدان کی طلاق ہوگئی جبکہ فیصل سبزواری بھی پہلے سے شادی شدہ ہیں۔

(Visited 552 times, 1 visits today)



Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT