UAE Granted 3 Billion Dollars to Pakistan Government

اسلام آباد۔متحدہ عرب امارات نے پاکستانی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے عمران خان کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی ہے ، یو اے ای حکام نے اعلان کیا ہے وہ پاکستان کے سٹیٹ بینک میں معیشت کی بہتری کیلئے تین ارب ڈالر جمع کروائے گا  جس پر عمران خان پیغام جاری کرتے ہوئے دوست ملک کا شکریہ ادا کیا ہے

تفصیلات کے مطابق ” ابو ظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ “ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو سپورٹ کرنے کیلئے تین ارب ڈالر جلد یہ سٹیٹ بینک میں جمع کروائے گا ۔ ابوظہبی فنڈ برائے ترقی پہلے ہی پاکستان میں 8 منصوبوں کی فنڈنگ کر رہاہے اور ان آٹھ منصوبوں کی مجوعی لاگت ڈیڑھ ارب درہم ہے ۔متحدہ عرب امارا ت کے تین ارب ڈالر آنے کے بعد سٹیٹ بینک کے ذخائر 11ارب ڈالر سے بڑھ جائیں گے ۔

ابوظہبی فنڈ برائے ترقی کا کہناہے کہ تین ار ب ڈالر پاکستان کے بینک میں جمع کروانے کا مقصد مالیاتی صورتحال میں بہتری لانا ہے اور اس کے ذریعے پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں بھی بہتری آئے گی ۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای کی حکومت کی جانب سے یہ اقدام پاکستان کیلئے تاریخی تعلقات کی بنیاد پر کیا جارہاہے ۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے خواہش کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں

 وزیراعظم عمران خان نے مشکل وقت میں مدد کرنے پر متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام پاکستان سے دوستی اور خلوص کا عکاس ہے۔ یو اے ای نے آزمائش کے وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے جس پر میں یو اے ای کی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 یاد رہے گزشتہ روز فواد چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانیوں کو خوشخبر ی سنائی تھی کہ آئندہ ماہ جنوری میں متحد ہ عرب امارات کے ولی عہد اور فروری میں سعودی ولی عہد پاکستان آ رہے ہیں ۔

(Visited 118 times, 1 visits today)



Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT