Usa comforts iran over chahbahar

امریکہ نے ایران کی چہابہار بندرگاہ کو پابندیوں سے مستثنی قراردے دیا۔جنوبی اور وسطی ایشیا کے معاملات کے بیورو کے لئے امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری ایلس ویلز نے کابل میں افغان وزیر داخلہ صلح الدین ربانی کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ چہابہار بندرگاہ کو امریکی پابندیوں سے مستثنی قراردینے کی افغان حکومت کی درخواست کو منظور کر لیا گیا ہے۔

صلاح الدین ربانی ان کے ملک کو مسلسل مدد فراہم کرنے پر امریکی اقدامات کو سراہا ہے۔ افغان امن مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پائیدار امن کے حصول کیلئے اندرونی اور علاقائی مفاہمت کا اہم کردار ہے۔ایلس ویلز اتوار کو کابل کے دورے پر پہنچے تھے اور اب تک وہ افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبداللہعبداللہ سے ملاقاتیں کر چکے ہیں

(Visited 141 times, 1 visits today)



Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT