WhatsApp Is Shutting Down Service On Certain Phones

واٹس ایپ کا متعدد موبائل فونز پر سروس بند کرنے کا اعلان

پیغام رسانی کی سب سے بڑی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے پرانے آپریٹنگ سسٹم والے آئی فونز اور اسمارٹ فونز کیلئے سروس بند کرنے کا اعلان کردیا۔ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق واٹس ایپ نے پرانے آپریٹنگ سسٹم پر موجود موبائل ڈیوائسز پر سروس بند کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یکم فروری 2020 سے اینڈرائیڈ کے ورژن 2.3.7 اور

Loading...

 

اس سے پہلے والے اسمارٹ فون بشمول نوکیا ایس 40 اور آئی فون پر چلنے والے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 7 یا اس سے پرانے سسٹم والی ڈیوائسز پر واٹس ایپ کام نہیں کرے گی۔گوگل کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں 60 لاکھ افراد پرانے آپریٹنگ سسٹم والے موبائل فونز، ٹیبلٹ اور دیگر اینڈرائیڈ ڈیوائسز استعمال کررہے ہیں۔یہ صارفین 2020ء تک واٹس ایپ کی سروس باقاعدگی سے استعمال کرسکیں گے تاہم وہ نیا اکاؤنٹ نہیں بناسکتے۔ دنیا بھر میں پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپ استعمال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 50 کروڑ کے لگ بھگ ہے اور دن بدن واٹس ایپ کے استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

(Visited 43 times, 1 visits today)

Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT