Woman can Wipe out Depression by Breastfeeding Child

قرآن کریم کی آج سے چودہ سوسال قبل کہی گئی ایک اور بات پوری ہوئی۔جدید سائنسی تحقیق نے ثابت کردیا کہ ماں کا دودھ نہ صرف بچے کے لئے مفید ہے بلکہ اس کا مفید اثر ماں کی صحت پر بھی پڑتاہے اور وہ مختلف بیماریوں سے محفوظ رہتی ہے۔

حالیہ تحقیق کے مطابق صحت کے مرکزی ادارہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق جو مائیں اپنے بچوں کو اپنا دودھ پلاتی ہیں وہ اپنی آخری عمر میں ڈیپریشن جیسے مرض سے محفوظ رہتی ہیں۔برطانیہ میں کی گئی تحقیق کے مطابق وہ مائیں جو اپنے بچوں کو دودھ پلاتی ہیں ان کی دوتہائی اکثریت ذہنی بیماریوں سے محفوظ رہیں۔اور جس عورت کے ہاں بچوں کی تعداد زیادہ ہے اس پر اس کازیادہ مفید اثر ہے۔برطانیہ میں ادارے کی تحقیق 1200خواتین سے کی گئی اور نتائج حیران کن تھے جن عورتوں نے 47ماہ تک بچوں کو دودھ پلایا ان میں ڈیپریشن کی شرح 67 فیصد کم پائی گئی جو کہ حیران کن تھی۔اس طرح آجکل کی نئی تحقیقات بھی اسلام کی صداقت پر گواہ بن رہی ہیں۔

(Visited 126 times, 1 visits today)



Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT