Yasir Shah Breaks Record of Shane Warne

قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نےدبئی ٹیسٹ میں وہ کارنامہ سر انجام دے دیا ہے جو لیجنڈری لیگ سپنر شین وارن بھی نہیں کرپائے تھے ۔ 32سالہ یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں 184رنز کے عوض میچ میں مجموعی طور پر14شکار کیے جو کسی بھی لیگ سپنر کی جانب سے میچ میں تیسری باﺅلنگ بنی ۔ بھارت کے نریندرا ہروانی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 1988ءمیں چنائی ٹیسٹ کے دوران 136رنز دیکر16وکٹیں حاصل کی تھیں ، سابق بھارتی کپتان انیل کمبلے نےپاکستان کے خلاف 1999ءمیں دہلی ٹیسٹ میں 149رنز دیکر14شکار کیے تھے ، لیجنڈری آسٹریلیوی لیگ سپنر شین وار ن نے 1994ءمیں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں128رنز دیکر12وکٹیں حاصل کی تھیں ۔یاد رہے کہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو اننگز اور 16رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1سے برابر کردی

(Visited 60 times, 1 visits today)

Also Watch

LEAVE YOUR COMMENT